اترکھنڈ میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث 10 افراد ہلاک ، 5 زخمی

اترکھنڈ میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث 10 افراد ہلاک ، 5 زخمی

  

نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی ریاست اترکھنڈ میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث 10 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اترکھنڈ کے علاقے ہمالیہ میں پیش آیا جہاں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک کنسٹرکشن کمپنی کے 10 مزدور ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مزدور تعمیراتی کام میں مصروف تھے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ میں 5 مزدور زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -