عراق کا داعش کے خلاف فوجی آپریشن کا اعلان، نقل مکانی شروع

عراق کا داعش کے خلاف فوجی آپریشن کا اعلان، نقل مکانی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد (این این آئی) عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے فلوجہ میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کا اعلان کردیا ٗشہریوں نے نقل مکانی شروع کردی ۔عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے فلوجہ شہر سے داعش کے قبضے چھڑانے کیلئے آپریشن کا اعلان کردیا ہے انہوں نے کہا کہ فلوجہ کی آزادی کا وقت قریب آ چکا ہے اور داعش کے پاس فرار ہونے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔بغداد کے مغرب میں واقع فلوجہ شہر پر جنوری 2014 سے داعش کے جنگجووں کا قبضہ ہے ۔آپریشن میں عراقی فوج، انسداد دہشتگردی کی فورسز اور مقامی قبائل حصہ لیں گے جبکہ داعش کے خلاف کارروائی کے دوران انہیں امریکی فوج کی فضائی معاونت بھی حاصل ہو گی ۔عراقی فوج کے مطابق شہریوں نے لڑائی شروع ہونے سے قبل ہی نقل مکانی شروع کردی ہے

مزید :

عالمی منظر -