جوہانسبرگ، پاکستان خواتین کلب کے زیر اہتمام ’’پاکستان میلہ‘‘ کا انعقاد، کھانوں کے سٹال لگائے گئے

جوہانسبرگ، پاکستان خواتین کلب کے زیر اہتمام ’’پاکستان میلہ‘‘ کا انعقاد، ...

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)جوہانسبرگ میں پاکستان خواتین کلب (PLC) کے زیر اہتمام’’پاکستان میلہ‘‘ لگایا گیا، جس میں چائے کے سٹال، بچوں کے لئے پتنگ بازی، پاکستانی موسیقی اور دوسری کئی سرگرمیاں شامل تھیں۔جنوبی افر یقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، تاجروں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں سمیت پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلی حکام نے بھی میلے میں شرکت کی۔پاکستان ہائی کمشنر نجم الثاقب نے بطورچیف گیسٹ کے طور پر تقریب میں شرکت کی،پاکستان خواتین کلب کی سرپرست مدیحہ ثاقب نے شرکا ء کو خواتین کلب سے متعلق بریفنگ دی،جنوبی افریقہ میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے بارے اقدامات سے آگاہ کیا،صدر پاکستان لیڈیز کلب یاسمین منظر کاظمی نے کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کاہائی کمشنر سے تعارف کروایا اور بتایا کہ ممبر شپ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے سپورٹ کرنے پر پاکستان ہائی کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ میلے سے حاصل ہونے والی تمام آمدن مستحق لوگوں کو دی جائے گی۔اس موقع پر ہائی کمشنر نجم الثاقب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلے کا انعقاد بہت اچھا اقدام ہے پاکستانی ثقافت کو فروغ ملے گا،انہوں نے پاکستان لیڈیز کلب کے اقدامات کو سراہا،اس موقعے پر سینکڑوں پاکستانیوں نے چیریٹی میلے کو سراہا اور پاکستانی کھانوں کے سٹالوں سے لطف اندوز ہوئے۔

مزید :

عالمی منظر -