پاکستانی نوجوانوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، امریکہ میں اچھا روزگار کما سکتے ہیں: ذیشان حیدر شیرازی

پاکستانی نوجوانوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، امریکہ میں اچھا روزگار کما سکتے ...

  

جوہانسبرگ (بیورورپورٹ)امریکہ میں ترقی کے بہت زیادہ مواقع ہیں اور ہمارے پاکستانی نوجوانوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے وہ امریکہ میں اچھا روز گار کما سکتے ہیں تقریبا4سے5لاکھ پاکستانی امریکہ کے مختلف شہروں میں اس وقت روز گار کے سلسلے میں مقیم ہیں جن میں زیادہ تعداد نیو یارک ،ہوسٹن اور شکاگو میں رہتے ہیں روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان ساؤتھ افریقہ یوتھ ایسوسی ایشن نل سپرٹ سید ذیشان حیدر شیرازی نے ان باتوں کا اظہار خیال کیا انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر پڑھے لکھے پاکستانی میڈیکل،کمپیوٹر،انجینئر نگ کے شعبوں میں اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہوئے ان کی سو سائٹی کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کم پڑھے لکھے ہمارے بھائی وہاں پر ٹیکسی اور ریستورانوں میں کام کرتے ہوئے وہیں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور اسی وجہ سے وہ کا میاب نہیں ہو پا رہے۔سید ذیشان حیدر نے مزید کہا کہ ہمارے پاکستانیوں کو اتنے ترقی یافتہ ملک میں حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ان لوگوں کو دیکھانا چاہئے کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں۔

مزید :

عالمی منظر -