یمن، جھڑپوں کے درمیان القاعدہ کے 14جنگجو ہلاک، 3یمنی فوجی

یمن، جھڑپوں کے درمیان القاعدہ کے 14جنگجو ہلاک، 3یمنی فوجی

  

صنعاء (این این آئی)یمن کے جنوب مشرقی حصے میں سکیورٹی اور جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران القاعدہ کے 14 جنگجو ہلاک اور یمنی فوج کے 3 اہل کار مارے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جھڑپوں کا آغاز ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اس وقت ہوا جب سرکاری فوج نے حضرموت صوبے کے صدرمقام المکلا شہر کے مشرق میں شدت پسندوں کے زیراستعمال دو گھروں پر چھاپہ مارنے کی کوشش کی۔ جھڑپوں میں القاعدہ کے 13 جنگجو ہلاک جبکہ فوج کے 3 اہل کار بھی مارے گئے اور 9 زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ یمنی فوج نے گزشتہ ماہ عرب اتحادی افواج کی مدد سے المکلا شہر کا کنٹرول القاعدہ سے واپس سنبھالا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -