اٹھائیس مئی کو یوم تکبیر کا نام دینے والا نوجوان تاحال بیروز گار

اٹھائیس مئی کو یوم تکبیر کا نام دینے والا نوجوان تاحال بیروز گار

  

لاہور ( فیصل شامی) اٹھائیس مئی کو یوم تکبیر کا نام دینے والا تاحال بیروز گار نوکری و انعام و کرام دینے کا وعدہ تاحال پورا نہ ہو سکا کراچی کا مجتبیٰ رفیق دہائی دینے پاکستان اخبار لاہور دفتر آن پہنچا پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے نوجوان مجتبیٰ رفیق نے بتایا کہ انھوں نے بہت چھوٹی عمر میں یوم تکبیر کا نام رکھا یوم تکبیر کا نام رکھنے کے حوالے سے بتایا کہ انکے ذہن میں یوم تکبیر کا نام نعرہ تکبیر کو مدنظر دیکھتے ہوئے تجویز کیا جسے باقاعدہ منتخب کر لیا گیا۔ انھیں وزیر اعظم میاں نواز شریف کا بھی خط موصول ہوا جو کہ انھوں نے آج بھی سنبھال کررکھا ہے،مجتبیٰ نے اپنے بارے میں بتایا کہ انھوں نے بیرون ملک سے پوسٹ گریجوایشن مکمل کی اور اپنے ملک کی محبت میں سرشار ہو کے واپس وطن پہنچے لیکن انکا کہنا تھا کہ مجھے بہت سے حکومتی عہدیداروں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آپ کو جلد نوکری مل جائے گی۔

اور یقیناًمجھے بھی اپنے رب پر پورا بھروسہ ہے کہ انشاء اللہ ضرور پاک پروردگار روزگار عطاء کرے گا ۔

اور اس وہ بھی عزت کی زندگی گزار سکیں گے،

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -