حکومت نے میرٹ اور شفافیت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں،میاں عرفان دولتانہ

حکومت نے میرٹ اور شفافیت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں،میاں عرفان دولتانہ

  

ر)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت نے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں میرٹ اور شفافیت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں اورپاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی اور پنجاب حکومت کے توانائی ، ٹرانسپورٹ اور انفرا سٹرکچر کے منصوبوں میں قومی خزانے کے کم از کم 215ارب روپے کی بچت کی گئی ہے اور بچائے گئے یہ وسائل عوام کے لئے صحت ، تعلیم اور بنیادی سہولتوں کی مزید بہتر فراہمی کے لئے صرف کئے جا رہے ہیں ۔۔ ہمارا دامن کرپشن کی آلائشوں سے پاک ہے ۔پاکستان کی تاریخ میں آج تک منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے ایک پائی کی بھی بچت نہیں کی گئی لیکن یہ اعزاز بھی وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے۔

کہ حقیقی معنوں میں منصوبوں میں قومی وسائل بچا کر پہلی بار ایک نئے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے پیسے کا شفاف اور منصفانہ استعمال یقینی بنا کر مختلف پراجیکٹس میں کم سے کم بولی دینے والوں کو اربوں روپے کم کرنے پر آمادہ کر کے215ارب کی بچت کی جو روشن مثال قائم کی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -