نیشنل لیبر فیڈریشن کاجماعت اسلامی کے کرپشن فری ٹرین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان

نیشنل لیبر فیڈریشن کاجماعت اسلامی کے کرپشن فری ٹرین مارچ میں بھرپور شرکت کا ...

  

لاہور (پ ر) نیشنل لیبر فیڈریشن جماعت اسلامی کی کرپشن فری ٹرین مارچ میں بھر پور شرکت کرے گی۔ جس کی قیادت سینیٹر حافظ سراج الحق کریں گے۔ یہ ٹرین مارچ 25 مئی تا 27 مئی پشاور سے کراچی تک ہوگا۔ NLF اس ٹرین مارچ میں چاروں صوبوں سے بھرپور حصہ لے گی۔ پنجاب سے ٹرین مارچ کی نمائندگی مرکزی صدر رانا محمود علی خان، سیکرٹری جنرل حافظ سلمان بٹ، صوبائی صدر پنجاب ملک عبدالعزیز، ڈاکٹر عمر سعود،صوبائی صدر KPK طلحہ محمد، صوبائی صدر سندھ نظام الدین شاہ، صوبائی صدر بلوچستان امیر داد خان کریں گے۔ ٹرین مارچ میں واپڈا پیغام یونین کی نمائندگی احسان چوہدری، ریلوے پریم یونین کی نمائندگی شیخ محمد انور اور محمود الاحد کریں گے۔ پی آئی اے پیاسی کی قیادت عبید اللہ ایریگیشن کی قیادت چوہدری واحد، نیسلے اور نیس پاک کی نمائندگی چوہدری واحد، پی ٹی سی ایل کی نمائندگی مجید سالک کریں گے۔

۔ اس موقع پر یہ بتایا گیا کہ لاہور ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، رحیم یار خان، روہڑی، نواب شاہ، حیدر آباد، کراچی میں ٹرین مارچ کے قائدین کو بھرپور خوش آمدید کہا جائے گا۔ ملک بھر کی نمائندہ ٹریڈ یونینز کے نمائندے ، این ایل ایف کے نمائندے، ٹرین مارچ کے قائدین سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ این ایل ایف کے صوبائی صدر پنجاب ملک عبدالعزیز، ڈاکٹر عمر سعود نے بتایا کہ این ایل ایف نے ٹرین مارچ میں شرکت کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس سلسلے میں مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ انشاء اللہ پاکستان کی تاریخ میں یہ ٹرین مارچ مثالی ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -