ٹبی سٹی سے اغواء ہونے والے 13سالہ لڑکے کاسراغ نہ مل سکا
لاہور(نامہ نگار)ٹبی سٹی کے علاقہ سے 28روز قبل اغوا ہونے والے 13سالہ لڑکے کاسراغ نہ مل سکا، والد کی درخواست پر سیشن عدالت نے ایس ایچ او ٹبی سٹی سے آج 24مئی کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج سید عمر کی عدالت میں ٹبی سٹی کے عثمان ہارون قادری نے اپنے بیٹے حبیب الرحمٰن کی بازیابی کے لیے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اٹھائیس روز قبل بازار سے اغوا ہونیوالے بیٹے کاکوئی پتہ نہیں چل سکا۔
، معلوم ہوا ہے کہ اس کا بیٹا منشیات فروشوں کے قبضے میں ہے۔ ایس ایچ اوٹبی سٹی اغواکاروں کا علم ہونے کے باوجود بیٹے کو بازیاب نہیں کرارہا۔ عدالت نے درخو است گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد متعلقہ ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔