دوہرے قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری،26مئی کو پھانسی دی جائے گی

دوہرے قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری،26مئی کو پھانسی دی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے دوہرے قتل کے مجرم اعجاز احمد کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں،مجرم کو26مئی کوکوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی اس ضمن میں سیشن جج کی جانب سے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ کوٹ لکھپت جیل بھجوا دئیے گئے ہیں ،سیشن جج ننکانہ نے مجرم کو 2009ء میں نذیرحسین اور شمیم بی بی کے قتل میں دو بار سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔ سزا کے بعد مجرم اعجاز احمد کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ اعلیٰ عدالتوں سے اپیلیں مسترد ہونے پر سیشن جج ننکانہ نے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ سیشن جج لاہور کو بھجوا دئیے جس پر سیشن جج لاہورنے مجرم کی پھانسی کی تاریخ 26مئی مقرر کر کے اس کے ڈیتھ وارنٹ جیل بھجوا دئیے ہیں۔ مجرم کا آخری بیاں قلمبند کرنے کے لئے مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن افتخار حسین کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔