حوالگی کاکیس، دو بچوں کونانی کے حوالے کرنے کا حکم

حوالگی کاکیس، دو بچوں کونانی کے حوالے کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سید عمر نے بچوں کے حصول کی درخواست نمٹاتے ہوئے 8سالہ عکاسی اور 9 سالہ عمران ریاض کو دادا دادی کی بجائے ان کی نانی امام بی بی کے حوالے کر نے کا حکم جاری کردیا ہے ۔فاضل جج نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ بچوں کو نانی سے محبت ہے اس لئے ان کو امام بی بی کے حوالے کیا جائے، دادا دادی بچوں کے حصول کے لئے گارڈین عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔۔ بچوں کا والد 6 ماہ پہلے جبکہ والدہ ایک ماہ پہلے انتقال کر گئی تھی۔ نانی امام بی بی نے دونوں بچوں کو اپنے پاس رکھا ہواتھا، دادی عزیزہ بیگم اور دادا بشیر نے دونوں بچوں کے حصول کے لئے عدالت سے رجوع کررکھا تھا، عدالت نے گزشتہ روز بچوں سے پوچھنے اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد بچوں کو نانی کے ساتھ بھجوانے کا حکم دے دیا ہے جبکہ درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گارڈین عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -