آگ بجھانے کے انتظامات نہ کرنیوالی فیکٹریوں کیخلاف کاروائی جاری

آگ بجھانے کے انتظامات نہ کرنیوالی فیکٹریوں کیخلاف کاروائی جاری

  

 لاہور(اپنے نمائندے سے)ضلعی حکومت کے شعبہ سول ڈیفنس نے شہر میں آگ بجھانے کے انتظامات اور ہنگامی خارجی راستے نہ ہونے پر 294 فیکٹریوں اور کارخانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ۔مالکان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اورفائر سیفٹی آلات سے محروم فیکٹریوں کو سیل کرنے کا سلسلہ جاری ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں ایسی فیکٹریاں اور کارخانے موجود ہیں جہاں پر ایمرجنسی اور کسی حادثاتی صورت میں مزدوروں کے نکلنے کیلئے ایک ہی دروازے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں جس کے باعث ماضی میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اس حوالے سے ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس صدا قت علی ملک نے میڈیا کو آگاہی دی کہ ایس فیکٹریوں اور کارخانوں کے خلاف سروے مکمل کرنے کے بعد ان کے مالکان کو نوٹسز کے ذریعے فائر سیفٹی آلات اور ہنگامی اخراجی راستے بنانے کی ہدایات کی جن پر پوری طرح عمل درآمد نہ ہونے اور لوگوں کی حفاظت کے پیش نظر ایکشن شروع کرکے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج شروع کرکے موقع پر ہی فیکٹری کو سیل اور جرمانہ کیا جارہا ہے جس کے لئے سول ڈیفنس کے 6سپیشل سکواڈ ز دن رات کی بنیاد پر کام کررہے ہیں۔فائر سیفٹی آلات سے محروم عمارتوں اور پلازہ جات کے خلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈی سی او لاہور کو ارسال کی جا رہی ہے،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس صداقت علی ملک کا مزید کہناتھا کہ گرمی کے موسم میں شارٹ سرکٹ کی صورت میں آگ لگنے کے واقعات پورا سال کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں ۔کچھ ماہ قبل ہونے والا انارکلی کا افسوسنا ک واقعہ ابھی بھی ہمارے ذہنوں میں تازہ ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ آئندہ اس قسم کے افسوسناک واقعات پیش نہ آئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -