لیڈی ڈاکٹرزاور نرسوں کوہراساں کرکے بھتہ مانگنے کے مقدمہ کی سماعت

لیڈی ڈاکٹرزاور نرسوں کوہراساں کرکے بھتہ مانگنے کے مقدمہ کی سماعت

  

۔لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی عدالت میں لیڈی ڈاکٹرزاور نرسوں کوہراساں کرکے بھتہ مانگنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی،پراسیکوشن کی جانب سے گزشتہ روزایک گواہ نے بیان قلمبند کرایا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3جون تک ملتوی کردی ہے ۔

نسداددہشت گردی کی عدالت نمبر دو کے جج چودھری محمد اعظم نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم عبدالوہاب میوہسپتال کے قریبی علاقے کا رہائشی ہے ، جس نے موبائل سے تصاویر بنا کرلیڈی ڈاکٹرز اور نرسوں کو ہراساں کرکے بھتہ طلب کیا۔ مقدمے کے حق میں کئی گواہ پہلے ہی بیانات قلمبند کرا چکے ہیں۔ گزشتہ روزایک پولیس اہلکار بنیامین نے ملزم کے خلاف اپنابیان قلمبند کرایا۔ عدالت نے مزید گواہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -