چارمیڈیکل سٹور مالکان کو ایک ایک سال قید

چارمیڈیکل سٹور مالکان کو ایک ایک سال قید

  

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ نے غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے پرچارمیڈیکل سٹورزکے مالکان کو ایک ایک سال قید اور 25،25ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں ڈرگ انسپکٹرو ں کی جانب سے پیش کئے گئے چالانو ں کی سماعت ہوئی۔

، عدالت نے اظہرمیڈیکل سٹور داروغہ والا کے مالک محمد اظہراورشہباز یونس کلینک ہربنس پورہ کے مالک شہباز کو ایک ایک سال قید اور 25،25ہزارروپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ شاہد کلینک ایند جنرل سٹور واہگہ کے مالک شاہد محمود اور اعظم میڈیکل سٹورکوٹ رادھا کشن کے مالک طارق کو بھی ایک ایک سال قید اور 25،25ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -