نوازشریف کا دورء لندن بیماری یا زرداری کیلئے ہے جلد پتہ چل جائیگا،عبدالعلیم خان

نوازشریف کا دورء لندن بیماری یا زرداری کیلئے ہے جلد پتہ چل جائیگا،عبدالعلیم ...

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بہت جلد وقت بتائے گا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا لندن کا دورہ بیماری کیلئے ہے یا زرداری کیلئے ۔حقائق سامنے آنا شروع ہو رہے ہیں اور تحریک انصاف سے خوف زدہ ایک مولانا بھی نواز زرداری ملاقات کیلئے بے چین دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی متحدہ اپوزیشن کا حصہ ہے اور وزیر اعظم کے کاغذات نامزدگی اور اثاثوں کی تفصیلات کیلئے پیپلز پارٹی کی پیش رفت لائق تحسین ہے اسی طرح تحریک انصاف کی طرف سے بھی نواز لیگ کی الیکشن دستاویزات حاصل کی جا رہی ہیں اور انشا ء اللہ بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ عبدالعلیم خان نے میڈیاگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کاشتکاروں کے مطالبات کے حق میں ہے اور کسان اتحاد کونسل سے چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت کسان دشمن پالیسیاں ختم کرتے ہوئے کاشتکاروں کیلئے زرعی فصلوں کی قیمتوں کا نئے سرے سے تعین کرے ۔ عبدالعلیم خان نے اس امر پر افسوس کا اظہا رکیا کہ پنجاب جیسے صوبے میں جہاں 80فیصد زرعی معیشت ہے گذشتہ کئی دنوں سے سراپا احتجاج کسانوں کے مطالبات نہیں مانے جا رہے اور پنجاب حکومت انہیں مذاکرات کا لالی پاپ دے رہی ہے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف اس معاملے پر پنجاب اسمبلی سکے اندر آواز بلند کرے گی اور کسانوں کو اُن کے جائز حقوق کی فراہمی کیلئے بھرپور مدد کی جائے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -