ملک دشمن لٹریچرتقسیم کرنے کے مقدمہ کی سماعت ،آج مزید گواہ پیش کرنے کی ہدایت

ملک دشمن لٹریچرتقسیم کرنے کے مقدمہ کی سماعت ،آج مزید گواہ پیش کرنے کی ہدایت

  

لاہور(نامہ نگار)تحفظ پاکستان کورٹ میں کالعدم تنظیم کے ارکان کے خلاف ملک دشمن لٹریچرتقسیم کرنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پراسیکیوشن کو آج24مئی کو مزید گواہان پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔تحفظ پاکستان کورٹ کے جج اعجازحسن اعوان نے مقدمہ کی سماعت کی ،غالب مارکیٹ پولیس نے آغا طاہر سمیت 12ملزمان کے خلاف عدالت میں چالان پیش کررکھا ہے، چالان کے مطابق ملزمان سے قومی اداروں کے خلاف نفرت پرمبنی لٹریچربرآمدہوااورانہیں گلبرگ کی مسجدسے گرفتارکیا گیا، پراسیکیوشن کی جانب سے پولیس اہلکار اپنی شہادتیں قلمبند کرا چکے ہیں مگر عام شہریوں کے بیانات قلمبند ہونا باقی ہیں، عدالت نے پراسیکیوشن کو مزید گواہان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت آج تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -