ضمانت پررہائی کے بعد ملزمان کے مستقل غائب ہونے کے رجحان میں اضافہ
لاہور(نامہ نگار)ضمانت پررہائی کے بعد ملزمان کے مستقل غائب ہونے کے رجحان میں اضافہ ہونے لگا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن نے گزشتہ روز15ملزموں کوعدالتی مفرورقراردے کر مقدمات داخل دفترکردیئے۔عدالت کی جانب سے طلبی کے نوٹسزکے باوجود ملزمان کے پیش نہ ہونے پر پولیس نے ان ملزموں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ داخل کرائی جس کے بعدجوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن ملک شاہد اعوان نے ملزمان کومفرورقراردیاہی۔مفرور قرار پانے والوں میں تھانہ فیصل ٹاؤن کے ملزمان محمد عثمان، محمد جواد، مظہر حسین شاہ، اورعرفان شامل ہیں،یہ ملزمان کار چوری، ڈکیتی، فراڈ اور ناجائز اسلحہ سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ہیں۔
،اسی طرح تھانہ نواب ٹاؤن کے محمد سلطان، امداد حسین، عبد الغفار، برکت علی، واجد اعظم، قاسم علی، محمد جمشید، وقار علی، حسن علی، محمد طفیل اور احسن علی کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔ ملزمان کی د وبارہ گرفتاری تک اْن کے خلاف مقدمات میں کارروائی منجمد رہے گی۔