عوام شریف برادران کی مک مکا کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے،شہزاد یونس

عوام شریف برادران کی مک مکا کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے،شہزاد یونس

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکز ی رہنماشہزاد یونس شیخ نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر منافقت پر ختم ہوتی ہے 30سالوں سے شریف برادران نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں ملک کو لوٹ رہے ہیں پاکستان کے باشعور عوام نے شریف برادران کی مک مکا کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے عوام دفن کر دیں گے،شریف برادران قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ،لاہور ،فیصل آباد ،سوات کے بعد باغ کی عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کر کے ثابت کردیا ہے

کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں، 2018کے انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف ملک بھر میں حکومت بنا ے گی ۔انہوں نے کہا کہ پوری (ن) لیگ ملکر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی ، (ن) لیگ اوچھی حرکتیں کرنے کے بجائے سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا سیکھیں، شریف برادران میں اتنی اخلاقی جرات بھی نہیں کہ وہ قوم سے سچ بولیں کہ ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے شریف برادران نے عمران خان کی کردار کشی اور بے بنیاد اور جھوٹے پرپراپگنڈے کے لئے وزیر اعظم ہاؤ س میں پرویز رشید اور دیگر درباریوں کی نگرانی میں سیل قائم کر رکھا ہے جنہیں صبح و شام جھوٹ بولنے اور قوم کو گمراہ کرنے کے سواء کوئی دوسرا کام نہیں قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں پر شریف برادران اپنی ذاتی تشہیر کے لیے ٹی وی اشتہاروں پر پانی کی طرح پیسہ بہا رہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -