چیئرمین پی ٹی آئی کا مرزا رمضان کو فری ڈسپنسری کے قیام پر اظہار مسرت

چیئرمین پی ٹی آئی کا مرزا رمضان کو فری ڈسپنسری کے قیام پر اظہار مسرت

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ‘ سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چودھری اور چودھری محمد سرور نے تحریک انصاف کے رہنما مرزا رمضان کو شمالی لاہور میں فری میڈیکل ڈسپنسری کا قیام عمل میں لانے پر انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسی طرح سے دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہیں دکھی انسانوں کی خدمت ہی اصل سیاست ہے اور پی ٹی آئی کی سیاست کا مقصد ہی عوام کی خدمت کرنا ہے پی ٹی آئی انہی باتوں کی وجہ سے عوام کے دلوں میں بستی ہے ۔

واضح رہے کہ شمالی لاہور کی یونین کونسل 163میں مرزا رمضان کی طرف سے ایک فری ڈسپنسری قائم کی گئی ہے جس میں ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر مریضوں کی سہولت کے لئے ہر وقت موجود ہے علاقہ کے عوام نے پی ٹی آئی کی اس کوشش کو بھرپور سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پی ٹی آئی اس قسم کے کام مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -