پانامہ زدہ حکمران ٹی اوآر تشکیل دینے میں سنجیدہ نہیں ہیں ،اعجاز چودھری

پانامہ زدہ حکمران ٹی اوآر تشکیل دینے میں سنجیدہ نہیں ہیں ،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں ، کر پشن اور لوٹ مار ثابت ہو نے پر پوری دنیا میں پاکستان کے ۔امیج کو سخت نقصان پہنچا ہے ،رشوت اور کمیشن کے ا ر بو ں روپے سے ملک سے با ہر جائیدایں بنائی ہیں،شریف خاندان کا صرف نا م ہی شریف ہے جبکہ ان کے سارے کام چور لیٹروں والے ہیں، شریف خاندان کر پشن ، رشوت ،منی لانڈنگ اور کمیشن خور کے بانی ہیں، ،پانامہ زدہ حکمران ٹی اوآر تشکیل دینے میں سنجیدہ نظر نہیںآرہے ،پاکستانی قوم موجودہ لیٹروں کا احتساب اور ان سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھٹکارا چاہتی ہے ،تحریک انصاف حکمرانوں کو احتساب سے راہ فرار نہیں کر نے دے گی ،پی ٹی آئی سڑکوں پر آنے سے بھی دریغ نہیں کر ے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -