پرائس مجسٹریٹوں کے 859مقامات پر چھاپے،87گرانفروش پکڑے گئے

پرائس مجسٹریٹوں کے 859مقامات پر چھاپے،87گرانفروش پکڑے گئے

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 859مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر10 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ15,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،57افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر87فراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے26افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔قائم مقام ڈی سی او لاہور عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دریں اثناء قائم مقام ڈی سی او لاہور عرفان نواز میمن کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز، ٹی ایم اوز اور دیگر اداروں کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی او (ما نیٹرنگ اینڈ انکوائریز) امین اکبر چو پڑا نے عرفان نواز میمن کو تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی یکم مئی سے20مئی تک کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔کم کارروائیاں کر نے والے مجسٹریٹس کو ہدایت دیتے ہوئے قائم مقام ڈی سی او لاہور عرفان نواز میمن نے اپنی کارکر دگی کو تیز کر نے کی ہدایت کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -