جعلی کتب کی فروخت کے سدباب کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

جعلی کتب کی فروخت کے سدباب کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

  

لاہور(نامہ نگار) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے جعلی او ر غیر قانونی کتب کی فروخت کے سدباب کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو صوبے بھر کے مختلف اضلاع کی مارکیٹوں کے دورے کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں پچھلے ہفتے بور ڈ کی معائنہ ٹیموں نے ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کے مین بازار کا وزٹ کیا۔ دوران چیکنگ ’’عتیق بک ڈپو‘‘ سے انٹرمیڈیٹ کی جعلی نصابی کتب اسلامیات (لازمی)، انگلش بکI-، انگلش بک II-، سرمایہ اردو برائے تعلیمی سال 2015-16برآمد ہوئیں ان کتب کی تیاری میں ناقص کاغذ استعمال کیا گیا تھا کتب کے سرورق بھی جعلی ہیں۔ کتب پر سکیورٹی اسٹیکر بھی جعلی چسپاں کیا گیا تھا۔ بورڈ کی انسپکشن ٹیم نے جعلی نصابی کتب قبضے میں لے کر مذکورہ بک ڈپو کے مالک محمد عتیق کے خلاف پولیس تھانہ سٹی کامونکی میں رپورٹ درج کروا دی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان بورڈ کے مطابق جعلی اور غیر قانونی کتب کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -