لکھو ڈیر میں 300سے زائد بے گھر کشمیریوں کو پلاٹوں کے قبضے دیدیے گئے

لکھو ڈیر میں 300سے زائد بے گھر کشمیریوں کو پلاٹوں کے قبضے دیدیے گئے

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سیکر ٹری جنرل غلام محی الدین دیوان نے لکھوڈیر کشمیر کالونی میں 2006سے 2011کے ترقیاتی فنڈ سے 120 کنال اراضی خرید کر 300سے زائد بے گھر کشمیریوں مہاجرین کو پلاٹوں کے قبضے دے دئیے ہیں ، تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے لکھوڈیر میں پر وقا رتقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ کشمیریوں کی خدمت کرنا میرا مشن ہے میں الیکشن میں کامیاب ہو ں یا نہ ہوں کشمیریوں کی خدمت کرتا رہوں گا پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ تین سال کے اندر بے گھر کشمیریوں کو الاٹمنٹ کاغذات کے ساتھ موقع پر قبضہ دے دیا ہے تا کہ بے گھر کشمیری اپنا گھر تعمیر کر سکیں ۔ کشمیری عوام نے غلام محی الدین دیوان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -