پی پی نے ڈرون حملہ پرپنجاب اسمبلی میں مذمتی قرراداد جمع کروا دی

پی پی نے ڈرون حملہ پرپنجاب اسمبلی میں مذمتی قرراداد جمع کروا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں امریکی ڈرون حملے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں ایک مذمتی قرراداد جمع کروادی ہے ۔ یہ قرار داد پیپلز پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے اس مذمتی قرارد میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملہ پاکستان کے سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ہے، امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا جائے۔