انتظامیہ کے ساتھ عوام بھی ڈینگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے،علی شہزاد

انتظامیہ کے ساتھ عوام بھی ڈینگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے،علی شہزاد

  

لاہور(جنرل رپورٹر) انسداد ڈینگی کے حوالے سے ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن میں اجلاس سے اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مختلف علاقوں سے ڈینگی کی افزائش میں تیزی کی اطلاعات کے بعد تمام محکموں کی جانب سے منظم طور پر ہنگامی اقدامات اور جنگی بنیادوں پر اقدامات تیز کردئیے ہیں۔ عوام کو فوری طور پر ڈینگی مچھروں کی افزائش کے عمل کو لگام ڈالنے کے لیے گھروں کے اندر اور چھتوں پر ان کی افزائش کے ٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا جبکہ ٹائروں کی دکانوں ، گوداموں اور پانی کے جوہروں کا بھی فوری طور پر خاتمہ کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں صوبہ بھر کی کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیاں رول ماڈل کا کردار ادا کررہی ہیں جہاں پر صفائی نصف ایمان کو حقیقی فوقیت حاصل ہے۔ا س موقع پر چوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو نثار زیدی کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران و نمائندگان بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے ڈینگی کی وباء پر قابو پانے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں تاہم ان کوششوں میں بھرپور عوامی شرکت ڈینگی پر موثر انداز میں قابوپانے کے لیے ناگزیر ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -