بجٹ میں پنجاب کی ترقی کیلئے ریکارڈ منصوبے رکھے جائیں گے،آزاد علی تبسم

بجٹ میں پنجاب کی ترقی کیلئے ریکارڈ منصوبے رکھے جائیں گے،آزاد علی تبسم

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ عوام دوست ہوگا ،جس میں صوبہ کی ترقی کے لئے ریکارڈ منصوبے رکھے جائیں گے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہپنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے انقلابی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ شفافیت ، اعلی معیار اور تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے ۔ عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ( ن) کا نصب العین ہے ۔مسلم لیگ( ن) کی حکومت جب بھی قائم ہوئی اس جماعت نے عوام کو ریلیف دیا ۔مسلم لیگ( ن )کے دور میں تمام بجٹ عوام کی خواہشات کے مطابق بنائے گئے ہم نے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -