پانامہ پیپرز کے بعد کسی قسم کا کمیشن بنانے کی ضروت نہیں رہتی،جاوید اقبال بٹ

پانامہ پیپرز کے بعد کسی قسم کا کمیشن بنانے کی ضروت نہیں رہتی،جاوید اقبال بٹ
 پانامہ پیپرز کے بعد کسی قسم کا کمیشن بنانے کی ضروت نہیں رہتی،جاوید اقبال بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)جنرل راحیل شریف لورز فورم پاکستان کے چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سپاہ سالار جنرل راحیل شریف نے اپنے ہی ادارے میں احتساب شروع کر کے ثابت کر دیا کہ جس طرح انہوں نے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے اسی طرح وہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے کرپٹ مافیا سے پاکستان کو نجات دلانے کیلئے اقدامات کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز آنے کے بعد میاں نواز شریف اور انکے خاندان پر کرپشن ثابت ہو چکی ہے اب کسی قسم کا کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں ہے وزیر اعظم سمیت تمام کرپٹ سیاست دانوں اوربیوروکریٹس کیخلاف فوری کارروائی کی جائے اور عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹ کر آف شور کمپنیاں بنانے والوں سے ایک ایک پائی وصول کر کے لوٹی ہوئی رقم واپس لائی جائے اور یہ کام صرف اور صرف پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ہی کر سکتے ہیں ۔