حکمران تحریک انصافکے جلسوں سے خوفزدہ ہیں،ولید اقبال ایڈووکیٹ

حکمران تحریک انصافکے جلسوں سے خوفزدہ ہیں،ولید اقبال ایڈووکیٹ

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے ممبر و صدارتی امید وار لاہور ولید اقبال نے کہا کہ شہباز شریف نے الیکشن کمپین میں عوام سے چھ ماہ میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کیا ، پھر ایک سال اور دو سال کا وعدہ کیااور اب وہ کس منہ سے 2018 میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی باتیں کر رہے ہیں ، عوام کو اچھی طرح پتا ہے کہ کون جھوٹ بول رہا ہے ۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ جہلم میں چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر شہباز شریف پل افتتاح سے پہلے ہی گر گیا ہے جو پنجاب حکومت اور شفافیت کے دعوے داروں کے منہ پر طمانچہ ہے ،تحریک انصاف اور اسکا تاریخی دھرنہ ان کے حواس پر سوار ہو چکا ہے اور یہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں لاکھوں عوام کی شمولیت سے خوف زدہ ہو چکے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -