بجٹ میں سمگلنگ کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں،نبیل طارق

بجٹ میں سمگلنگ کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں،نبیل طارق

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنر ل سیکرٹری نبیل محمود طارق نے آئندہ مالی سال 5 5 2016-17کے بجٹ میں سمگلنگ کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف مقامی صنعتوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا بلکہ قومی خزانے کو ہونے والا بھاری نقصان بھی روکا جا سکے گاجبکہ سمگلنگ کے خاتمہ سے گڈز ٹرانسپورٹ انڈسٹری کا کاروباری پہیہ بھی رواں رہ سکے گا۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کی راہ میں حائل ہونے والی بڑی رکاوٹوں میں سے ایک رکاوٹ سمگلنگ بھی ہے ۔ ا فغا نستا ن ،ایران،چین اور بھارت سے سمگل شدہ اشیاء ایک سیلاب کی طرح آرہی ہیں،چونکہ ان پر کوئی ڈیوٹی یا ٹیکس ادا نہیں کیا جا تا لہذٰا سستی ہونے کی وجہ سے صارفین انہیں مقامی اشیاء پر ترجیح دیتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -