قائمقام ڈی سی او نے تمام ٹیوب ویلوں کے رپورٹ طلب کر لی

قائمقام ڈی سی او نے تمام ٹیوب ویلوں کے رپورٹ طلب کر لی

  

لاہور ( جنرل رپورٹر)قائم مقام ڈی سی او لاہور عرفان نواز میمن نے تما ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے ٹا ؤن کی حدود میں مو جود واسا کے متعلقہ نما ئندہ سے ملکر واسا کے ٹیوب ویل سے زمینی حقائق پر مبنی رپورٹ تیار کر کے ڈی سی او آفس میں ارسال کریں۔ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ٹا ؤن میں مو جود واسا ٹیوب ویل کی تعداد کے با رے میں بتائیں جو ٹیوب ویل چا لو ہیں ان کے بارے میں مطلع کیا جائے اور خراب اور نہ چا لو ٹیوب ویل کے با رے میں بھی بتایا جائے اور ٹیوب ویل اگر خراب ہے تو اس کی وجہ کے بارے میں بھی مکمل تفصیل فراہم کی جائے۔عرفان نواز میمن نے کم سے کم وقت میں رپورٹ تیار کر کے بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -