یونین کونسل سطح پر انسداد پولیو مہم شروع،4300ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

یونین کونسل سطح پر انسداد پولیو مہم شروع،4300ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

  

لاہور(جنرل رپورٹر) قائم مقام ڈی سی او لاہور عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کی تمام یونین کونسلز میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم میں حصّہ لینے والی ٹیموں نے گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے ۔ قائم مقام ڈی سی او لاہور عرفان نواز میمن نے کہا کہ انسداد پولیو مہم25مئی 2016 ء تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر16لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس تین روزہ پولیو مہم میں4300 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرزپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں اور پو لیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ قائم مقام ڈی سی او لاہور عرفان نواز میمن نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -