یوم تکبیرشایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،رانا ارشد

یوم تکبیرشایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،رانا ارشد

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ 28مئی یوم تکبیر تجدید عہد کا دن ہے جسے شایان شان طریقہ سے منانے کے سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ میاں محمد نوازشریف نے ایٹمی طاقت بناکر پاکستان کو نا قابل تسخیر بنایا معاشی طاقت بھی بنائیں گے ۔شریف برادران کی سیاست غریب کی خوشحالی اور استحکام پاکستان کے گرد گھومتی ہے۔ عوامی اعتماد حاصل ہے(ن) لیگ پاکستان کو معاشی قوت بناکر ہی دم لے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں کارکنوں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ شریف برادران کی انتھک محنت سے آج پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ملک سے اندھیروں کے خاتمے کے لئے حکومت نے ہنگامی اقدامات کررکھے ہیں جس کی بدولت بجلی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ شریف برادران روشن اور خوشحال پاکستان کے عزم کو لئے آگے بڑھ رہے ہیں ۔سیاست کو خدمت کے دھارے میں تبدیل کردیا گیاہے اب عوام منفی سیاست کرنے والوں کو نہیں بلکہ مثبت سیاست کر کے غریبوں کی زندگی میں انقلابی تبدیلی لانے والوں کے ساتھ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -