جے یو آئی کی مجلس عمومی کا اجلاس،دعوتی مہم چلانے کا فیصلہ

جے یو آئی کی مجلس عمومی کا اجلاس،دعوتی مہم چلانے کا فیصلہ

  

لاہور(پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع لاہور کی مجلس عمومی کا اجلاس جامعہ مدنیہ کریم پارک میں ضلعی امیر مولانا محب النبی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل مفتی مظہر اسعدی اور مفتی رشید احمد علوی نے خصوصی خطاب کیا، حافظ اشرف گجر نے ایجنڈے پر بریفنگ دی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیۃ علماء اسلام کی صد سالہ خدمات کو اجاگر کرنے کیلئے جے یوآئی لاہور میں دعوتی مہم چلائے گی اور گلی گلی گھر گھر جاکر اکابر کا پیغام پہنچائے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل مفتی سید مظہر اسعد ی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اکابرین دیوبند کے مشن کی وارث جماعت ہے جنہوں نے برطانوی سامراج کو چاروں شانے چت کیا اور آج ان کا کردار عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے انہی کی خدمات کی یاد تازہ کرنے اور نئی نسل کو ان کی قربانیوں سے آگاہ کرنے کیلئے جمعیۃ علماء اسلام نے پشاور میں صدسالہ اجتماع کا فیصلہ کیا ہے، مفتی رشید احمد علوی نے بھی خطاب کیا، اجلاس میں مفتی عزیز الرحمن، حافظ ریاض درانی، مولانا سیف الدین سیف، قاری مشتاق احمد،جمال عبد الناصر، بلال احمد میر، قاری نذیراحمد، حافظ غضنفرعزیز، قاری غلام حسین، مولانا محمد معاویہ،مولانا محمد حسین ، مفتی خلیل الرحمن ودیگر نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -