اداروں کو تباہی سے بچانے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے،ذکر اللہ مجاہد

اداروں کو تباہی سے بچانے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ قومی اداروں اور معیشت کو تباہی سے بچانے کے لیے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے ۔25مئی کو شہریان لاہور کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کا فقیدالمثال استقبال کریں گے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جے آئی یوتھ لاہور کے زیر اہتمام بھیکے وال موڑ پر لگائے گئے کرپشن کے خلاف احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔احتجاجی کیمپ سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ، جے آئی یوتھ پاکستان کے صد ر زبیر گوندل ، جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک ،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابدو دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے سب قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے اوپر سے نیچے تک تمام قومی اداروں میں رشوت اور کرپشن کو پنپننے کا موقع ملتا ہے ۔ ملکی قومی ادارے تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں لیکن ہمارے حکمران ان اداروں کو کرپشن سے پاک کرنے کی بجائے ازخود اداروں میں کرپشن اور تباہی کا سبب بنتے ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خاتمے کے لیے قوم کو بیدار اور متحد کیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -