نوازشریف کا بار بار لندن جانا سوالیہ نشان ہے،اشرف بھٹی

نوازشریف کا بار بار لندن جانا سوالیہ نشان ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کا چیک اپ کی آڑ میں بار بار لندن جانا ایک سوالیہ نشان ہے ۔میاں نوازشریف کاپاکستان میں ہونانہ ہوناایک برابر ہے وہ لندن میں بیٹھ کر سمارٹ فون پربھی حکومت کے امورانجام دے سکتے ہیں ،ان کے بار بار بیرون ملک آنے جانے سے قومی معیشت پربوجھ پڑتا ہے اس لئے وہ مستقل طورپرلندن میں ہی رہ جائیں اس سے قومی وسائل کاضیاع بھی نہیں ہوگااورانہیں پاناما پیپرز والے معاملے پرمشتعل اپوزیشن کے ہاتھوں ان کی شامت بھی نہیں آئے گی وہ قینچی امرسدھومیں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمرا ن رات دن جس ترقی کاڈھول پیٹ رہے ہیں وہ عوام کی آنکھوں سے کیوں اوجھل ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -