قرآن و سنت کو زندگی کا معمول بنانے سے ترقی ممکن ہے،معصوم نقوی

قرآن و سنت کو زندگی کا معمول بنانے سے ترقی ممکن ہے،معصوم نقوی

  

لاہور (جنرل رپورٹر) جمعیت علماپاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے زور دیا ہے کہ قرآن و سنت کو زندگی کا معمول بنانے سے معاشرے کی ترقی ممکن ہے۔ انسانیت کی بے راہ روی اور بدامنی اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے، ختم نبوت اسلام کا اساسی عقیدہ ہے۔ جس کا انکار کفر ہے اخلاقی تربیت پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہاعالم اسلام کا انتشار کمزوری کا باعث بن رہا ہے ہمیں اتفاق و اتحاد کی فضا قائم کرنے کے لئے مشترکات کو فروغ دینا چاہیے۔ گلبرگ میں روحانی محفل سے خطاب کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ امریکہ ،اسرائیل اور اس کے حاشیہ بردار ممالک اسلام مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -