قوم کو لندن سے علاج کرانے والا وزیر اعظم نہیں چاہیے،فرخ جاوید مون

قوم کو لندن سے علاج کرانے والا وزیر اعظم نہیں چاہیے،فرخ جاوید مون

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو لندن سے اپنا اوربچوں کاعلاج کرانے والا و ز یر ا عظم نہیں چاہیے ،قوم کوعمران خان جیسے لیڈرکی ضرورت ہے جوغریبوں کی طرح اپنا علاج بھی پاکستان کے ہسپتالوں سے ہی کراتا ہے اورجوپاکستان سے مخلص اورجس کا سب کچھ پاکستان میں ہے ان خیالات کا اظہار کا ر کنو ں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ(ن) لیگ کے کارکن شیرشیرکے نعرے لگانے سے پہلے اپنے لیڈرسے یہ بھی پوچھ لیں کہ آپ 30سال سے اقتدارمیں ہیں کیا پاکستان میں ایسا کوئی ہسپتال نہیں جہاں ان کا اوران کے بچوں کا بھی علاج ومعالجہ ہوسکے ؟۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -