ایبٹ آباد کے بعد نوشکی پر امریکی حملہ ملکی خودمختاری پر سوالیہ نشان ہے،عظیم طارق

ایبٹ آباد کے بعد نوشکی پر امریکی حملہ ملکی خودمختاری پر سوالیہ نشان ہے،عظیم ...

  

لاہور(پ ر)تحریکِ عوامی حقوق پاکستان کے صدر عظیم طارق ا ور سیکرٹری جنرل میاں ا مجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی سرحدوں کی آزادی اور خود مختاری ایک مذا ق بن گئی ہے ایبٹ آباد حملے کے بعد نوشکی پر امریکی حملہ ریاستی ادرے کہاں ہیں بلوچستان میں ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری کو پامال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام پوچھتے ہیں ایک جوہری طاقت اور سات لاکھ فوج کا حامل ملک اپنی خود مختاری کی حفاظت کیوں نہیں کر پا رہا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سرحدوں میں دہشت گردوں اور مطلوب افراد کے خلاف کاروائی کا حق صرف پاکستانی فورسز کو حا صل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس قبل بھی امریکہ کی طرف سے کئی بار پاکستان کی خود مختاری کو پامال کیا گیا لیکن اس حوالے سے کوئی ٹھوس کارروائی کرنے کی بجائے حکومت کی طرف سے محض چند سطروں پر مشتمل مذمتی بیان جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس واقع کے بعد افغانستان میں امن کے امکانات مزید دور ہو جائیں گے اور پاکستان پر دباؤ مزید بڑھے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -