معاشی ترقی کیلئے آئندہ بجٹ ٹیکس فری پیش کیا جائے،ملک خالد

معاشی ترقی کیلئے آئندہ بجٹ ٹیکس فری پیش کیا جائے،ملک خالد

  

لاہور(کامرس رپورٹر)قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد نے حکو مت سے معاشی ترقی و گروتھ کے لئے ٹیکس فری بجٹ 2016-17 کا مطالبہ کیا ہے ۔ گزشتہ روزجاری کر دہ بیان میں انھوں نے کہا ٹیکسوں میں اضافہ سے ہمیشہ ٹیکس پیئرز کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے جبکہ ٹیکسوں میں کمی ہمیشہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کا باعث بنتی ہے لہٰذا بزنس کمیونٹی پرٹیکسوں کی شرح کم کر کے سنگل ڈیجٹ پر لائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ملکی معیشت کو سنبھالا دیا ہے، جب بھی ملکی معیشت پر کوئی دباؤ آیا تاجروں نے آگے بڑھ کر بحران کا سامنا کیا ہے اور معیشت کی بہتری کے لئے کردار ادا کیا ہے۔ملک خالد نے کہا کہ بجٹ میں گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، گیس ہرگز مہنگی نہ کی جائے بصورت دیگر ملک میں پیداواری لاگت بڑھنے سے مہنگائی کی نئی لہر شروع ہو جائے گی اور اس کے منفی اثرات ہر طبقے کے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے جس سے تاجر برادری بشمو ل ایس ایم ایز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -