حکومت آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لئے بغیر ٹیکس پالیسیاں بنائے،میاں طارق فیروز

حکومت آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لئے بغیر ٹیکس پالیسیاں بنائے،میاں طارق فیروز

  

لاہور(کامرس رپورٹر)انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز اور جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے بجٹ کے حوالے سے لاہور چیمبر آف کامرس میں بجٹ سیمینار سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لئے بغیر ٹیکس پالیسیاں بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ بنک اکاؤنٹس تک ایف بی آر کی رسائی ختم کی جائے ، وڈ ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے ،سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے ۔۔انہوں نے کہا کہ ملکی ضرورت کی 60فیصد بجلی تیل سے بنتی ہے پچھلے دو سالوں کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 125ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 45ڈالر فی بیرل ہو چکی ہیں،لہذا اسی تناسب سے بجلی کے ریٹ میں 60فیصد کمی کی جائے ۔ پرانے ٹیکس دہندگان کو ریلیف دینے کے لئے ٹیکسز میں کمی کی جائے اور ٹیکس چوری روکنے کے لئے سلف اسیسمنٹ انکم ٹیکس سکیم کی رقم کو دوگنا کیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -