عمران خان ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنا چاہتے ہیں،ملک سیف الرحمن لبھا
لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے کونسلرز ملک سیف الرحمن عرف لبھا اور اشرف کمال نے کہا ہے کہ ہمارے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ملک کی خدمت کررہے ہیں اور عمران خان ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ اپنے صوبے کی حالت کو بہتر بنانے کی بجائے حکومت کو کمزور کرنے اور افراتفری کی سیاست کرنے میں مصروف ہیں ان کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنے کا ہے ۔