حکومت دہشتگردی سے نمٹنے میں ناکام ہو چکی ہے،سعدیہ سہیل رانا

حکومت دہشتگردی سے نمٹنے میں ناکام ہو چکی ہے،سعدیہ سہیل رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت امور خارجہ اور دہشت گردی کے مسائل سے نمٹنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے حکمران اپنے اللے تللوں میں مصروف ہیں اور ملک و قوم کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مرضی کے مطابق پاناما پیپرز سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن پاناما پیپرز کا معاملہ مسلم لیگ (ن )کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہکرپشن کرنے والوں کو جیل جانا ہوگا، کرپٹ عناصر کا یوم حساب قریب آگیا ہے