حکمرانوں کی اجازت کے بغیر امریکہ جارحیت کی جسارت نہیں کر سکتا،الطافشاہد

حکمرانوں کی اجازت کے بغیر امریکہ جارحیت کی جسارت نہیں کر سکتا،الطافشاہد

  

لاہور ( جنرل رپورٹر) اوورسیز ہیومن رائٹس واچ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ حالیہ ڈرون حملے میں حکمران بھی ملوث ہیں،ان کی خاموش رضامندی کے بغیر امریکہ اس قسم کی جارحیت کی جسارت نہیں کرسکتا۔حکمران اپنااقتداربچانے کیلئے بیرونی قوتوں کے ہاتھوں میں کھیلنے پرمجبور ہیں۔اگرتازہ ڈرون حملے میں حکمرانوں کی مرضی نہیں توپھریہ ان کی بدترین نااہلی کانتیجہ ہے۔امریکہ کے نزدیک ایٹمی پاکستان کے حکمرانوں کی کوئی وقعت نہیں ورنہ وہ اس طرح پاکستان کی خودمختاری اورحاکمیت اعلیٰ کا مذاق نہ اڑاتے وہ ممتازاوورسیز پاکستانیوں کے ایک نمائندہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزیدکہا کہ میاں نوازشریف اوران کے وزیردفاع خواجہ آصف فوری طورپراپنا اپنااستعفیٰ دیں۔ڈرون حملے کے سلسلہ میں حکمرانوں کی کمزوری اورمجرمانہ غفلت پران کامحاسبہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکمران فرینڈلی اپوزیشن کی زبان بندی کی قیمت اداکرکے پاناما پیپرز معاملے کودفن کر نے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -