مستحق انسان کے ہاتھ پھیلائے بغیر اس کی مددکرنا بہت معنی رکھتاہے،امام قاسم رشید

مستحق انسان کے ہاتھ پھیلائے بغیر اس کی مددکرنا بہت معنی رکھتاہے،امام قاسم ...
 مستحق انسان کے ہاتھ پھیلائے بغیر اس کی مددکرنا بہت معنی رکھتاہے،امام قاسم رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) الخیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم رشیداحمد نے کہا ہے کہ انسانیت حقیقت میں صلہ رحمی اور ایثارکانام ہے ۔اپنے مال کو نیک اعمال کیلئے صرف کرنیوالے زندگی کے ہرمیدان اورامتحان میں سرفرازی سے ہمکنارہوتے ہیں۔کسی مستحق انسان کے ہاتھ پھیلائے بغیر اس کی مددکرنا بہت معنی رکھتا ہے۔پیسہ وہی کام آتا ہے جواللہ تعالیٰ کی رضااوراس کے بندوں کی فلاح وبہبود کیلئے صرف کردیا جائے۔جوانسان دوسرے انسانوں کی مددمیں لگ جا ئے وہ اللہ تعالیٰ کی غیبی مددکامستحق بن جاتا ہے ۔دوسرے مہینوں کی نسبت ماہ رمضان میں اللہ پاک سے تجارت زیادہ منفعت بخش ہے ۔صادق جذبوں کے ساتھ دوسروں کیلئے سحری وافطاری کاانتظام اوراہتمام کرنا افضل عبادت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک پیغام میں کیا ۔امام قاسم رشیداحمدنے مزید کہا کہ انسانیت کی انتھک خدمت الخیرفاؤنڈیشن کامشن ہے ۔ خدمت خلق کیلئے توانائیاں اورصلاحیتیں وقف کرنے سے راحت،اطمینان اورسکون کی تلاش ختم ہوجاتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ حقوق العبادکوسمجھنا اورانہیں پورا کرنا دنیا وآخرت کی کامیابی کاضامن ہے ۔