شب برات پرآتش بازی کے باعث گودام میں آگ بھڑک اٹھی

شب برات پرآتش بازی کے باعث گودام میں آگ بھڑک اٹھی

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) ڈیو س روڈ پر شب برات کے موقع پر پابندی کے باوجود آتش با زی کا سامان کھلم کھلا استعمال،شرلیاں،پٹاخے چلتے رہے،گلی محلوں میں دھماکے ،انہی کی وجہ سے گودام میں آگ لگ گئی۔جس نے خوفناک شکل اختیار کر لی ،5گھنٹے بعد قابو پا یا جا سکا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں آتش بازی کا سامان فروخت کرنے پر سخت پابندی کے باوجود شہر کی گلی محلوں میںُ تاخوں کی آواز گونجتی رہیں ۔ ڈیوس روڈ پر منچلے نوجوان کی طرف سے ماچس پٹاخے چلائے جانے سے فرنیچر کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ۔جس کے نتیجے میں لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا جبکہ 2منزلہ چھت زور دار دھماکے سے زمین بوس ہو گئی ۔قریبی رہائشی خوفزدہ ہو کرگھروں سے باہرنکل آئے۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے آتش بازی پر سخت پابندی عائدکی گئی تھی لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا جس کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -