پی ٹی وی لاہور مرکز سابق پی آر او محمد حیات سیف کے اعزاز میں تقریب

پی ٹی وی لاہور مرکز سابق پی آر او محمد حیات سیف کے اعزاز میں تقریب

  

حسن عباس زیدی:

پاکستان ٹیلی ویژن لاہور کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے پی آر او محمد حیات سیف کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع جنرل منیجرپی ٹی وی لاہور بشارت خان نے کہا کہ پی آر او کی ذمہ داری کسی بھی ادارے کیلئے بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہے اورحیات سیف نے اپنی اس ذمہ داری کو بڑے احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے میڈیا اور پی ٹی وی انتظامیہ کے درمیان ایک پُل کا کردار اداکیا ۔اس موقع پر پروگرام منیجرچوہدری افتخارا ور مختلف شعبوں کے ہیڈز فہیم احمد،نجیب اللہ خان ،احسان چوہدری،فیاض احمد وڑائچ،اکبر نسیم ،اعظم ملک،محمد خالد،پرویز باغ اور محمد کاملین خاں نے بھی حیات سیف کی بطور پی آر او خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔شرکا نے عطا الحق قاسمی اور عمران گردیزی کی پی ٹی وی میں تعیناتی کو ہوا کا تازہ جھونکا قرار دیا اور حیات سیف کے پیش رو نئے پبلک ریلیشن آفیسر محمد کاملین خاں کو بھی خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ وہ بھی پاکستان ٹیلیویژن اور اس کے پروگرامز کی پروجیکشن کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں برئے کار لائیں گے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -