خود پسند اورضدی عورت کی کہانی ڈرامہ سیریل ’’جھوٹ‘‘

خود پسند اورضدی عورت کی کہانی ڈرامہ سیریل ’’جھوٹ‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حسن عباس زیدی:

بشریٰ انصاری اور کامران جیلانی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’جھوٹ‘‘ ایک خود پسند اورضدی عورت صالحہ کی کہانی ہے ۔صالحہ سے اُس کی شادی کے موقع پر ایک جھوٹ بولا گیا ‘اس جھوٹ نے صالحہ کی شخصیت پر گہرا اثر ہوا۔ بے جا انا‘ ضد اور احتیاط پسندی اُس کی نفسیات میں شامل ہوگئی اور اُسکی اسی احتیاط پسندی اور بے جا چھان بین کی عادت نے اُس کی اولاد کا مستقبل تاریک کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔صالحہ اور فاروق ایک بے جوڑ جوڑا ہے‘ اُن کے دو بچے ہیں وقار اور زارا۔ وقار 40 سال جبکہ زارا 37 سال کی عمروں کو پہنچ گئے ہیں مگر ان دونوں کے رشتے تاحال صالحہ کی بے جا احتیاط پسندی اور چھان بین کے باعث نہیں ہو سکے ۔ صالحہ ہر رشتے میں اس قدر چھان بین کرتی ہے کہ سامنے والے بددل ہو جاتے ہیں۔ وقار کی تین منگنیاں چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹوٹ چکی ہیں جن میں سے ایک صدف تھی جو وقار کی محبت تھی۔ زارا کی بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے صالحہ عجلت میں اس کی شادی جمال سے کرتی ہے جو متوسط طبقے کا نوجوان ہے مگر خود کو مالدار ظاہر کرتا ہے جبکہ دوسری طرف صالحہ جمال کے گھر والوں سے اس کی عمر چھپاتی ہے۔ کیا زارا اور وقار کی زندگیاں صالحہ کی بے جا ضد اور انا کی خاطر قربان ہوجائیں گی؟جاننے کیلئے دیکھئے ڈرامہ سیریل ’’جھوٹ‘‘ ریما علی سیدکے تحریر کردہ اس میگا پراجیکٹ کو سید احمد کامران نے ڈائریکٹ کیا ہے ایم دی پروڈکشن اینڈمومل شنیدکی پیشکش کے نمایاں اداکاروں میں بشری انصاری‘ کامران جیلانی‘ منشا پاشا‘ عمران اشرف‘ نرگس رشید اور دیگرشامل ہیں۔23اقساط پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کا دورانیہ45منٹ ہے۔ڈرامہ سیریل جھوٹ کے میڈیا کوآرڈینیٹر منہاس صغیر ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -