50سالہ شخص کی گلاکٹ دیاگیا،2نامعلوم افرادکی نعشیں برآمد

50سالہ شخص کی گلاکٹ دیاگیا،2نامعلوم افرادکی نعشیں برآمد

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق بھا ٹی گیٹ کے علاقہ میٹرو اسٹیشن کے قر یب 50سا لہ شخص کی گلا کٹی نعش بر آمد ہو ئی شنا خت نہ ہو نے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے نا معلوم افرا د کے خلا ف قتل کا مقد مہ در ج کر لیا ۔ دوسری جا نب ٹبی سٹی کے علاقہ سے مقامی افراد کو 25سالہ ،مغل پو ر ہ کے علاقہ سے 30 سالہ افراد کی لاشیں سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ملیں جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -