پاس ورڈچوری کرکے جعلی اے ٹی ایم کارڈبناکرپیسے نکالنے ولاملزم گرفتار

پاس ورڈچوری کرکے جعلی اے ٹی ایم کارڈبناکرپیسے نکالنے ولاملزم گرفتار

  

لاہور(کرا ئم رپورٹر)ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے جعلی اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے پیسے نکلوانے والے ملزم کو دھر لیا۔ملزم اے ٹی ایم مشینوں پر خفیہ ڈیوائس لگا کر شہریوں کے پاس ورڈ چوری کرتا تھا۔تفصیلا ت کے مطا بق لیہ کا رہائشی ملزم عرفان جو اے ٹی ایم مشین میں خفیہ ڈیوائس لگا کر شہریوں کے پاس ورڈ چوری کرتا تھا۔ چوری شدہ پاس ورڈ کی بنیاد پر جعلی اے ٹی ایم کارڈ بنا کر استعمال کرتا اور شہریوں کی جیبوں کا صفایا کر جاتا۔ ملزم عرفان کے قبضہ سے ڈیوائسز اور مختلف بینکوں کے جعلی اے ٹی ایم کارڈز برآمد کر لئے گئے ہیں۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس کام میں اسکے دیگر ساتھی بھی ملوث ہیں۔ وہ صرف پن کوڈ ڈیوائس اے ٹی ایم مشینوں پر نصب کرتا تھا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ تاہم اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے سے نکلوائی گئی رقم کے حوالے سے تخمینہ لگانے کے لئے بینکوں سے بھی رابطے جاری ہیں۔

مزید :

علاقائی -