ڈیفنس،اندھی گولی لگنے سے چھت پرسویاشخص جاں بحق

ڈیفنس،اندھی گولی لگنے سے چھت پرسویاشخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )ڈیفنس اے میں اندھی گولی لگنے سے چھت پر سویا41سالہ شخص جان کی بازی ہارگیا۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقہ چوک سپرٹاؤن میں تصور حسین اپنے گھر کی چھت پر سویا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی اس کے سر میں لگ گئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی چل بسا،تصور کو خون میں لت پت دیکھ کر گھر میں کہرام مچ گیا، اہل خانہ نعش سے لپٹ کر روتے رہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانہ میں جمع کروادی۔پولیس کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ گھر کے قریب ہوائی فائرنگ سے گولی تصور کے سر میں لگی تاہم واقعہ کے دیگر محرکات پر بھی تفتیش جاری ہے۔مقتول کمپیوٹر پارٹس کا کام کرتا تھا اور اس نے دو شادیاں کررکھی تھیں۔

مزید :

علاقائی -